مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آٹا چور اور چینی چور مافیا کی سرپرستی کرنے پر وزیراعظم کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر طنز کے تیر برسائے اور جہانگیر ترین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نےاپنی اے ٹی ایمز کو آٹے، گندم، چینی ذخیرے غائب کرنے کا موقع دیا۔
انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ عمران صاحب 48 گھنٹے گزرگئے آٹا، چینی چور مافیا کی اب تک تلاشی نہیں ہوئی؟
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف دینے اورانکوائری کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، چوری کی تلاشی دیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟
مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا، آپ چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مار کر اپنی اے اٹی ایمز مافیا کو نہیں بچا سکتے۔