• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک بحریہ کی جانب سے ڈام، بلوچستان میں مفت آئی کیمپ

پاکستان بحریہ نے آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے ڈام میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی افراد میں امراض چشم سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہی، معیاری علاج معالجے کی فراہمی اور علاقے کے عوام کو بہتر طبی ماہرین اور سہولیات تک رسائی دینا تھا۔

پاکستان نیوی اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے جدید تشخیصی آلات کے ساتھ کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ ٹیم کی جانب سے ڈام اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔

آنکھوں کے عام امراض کے علاج کی فراہمی کے علاوہ متعدی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مریضوں کو مفت ادویات اور چشمے بھی فراہم کیے گئے۔

علاوہ ازیں آنکھوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریض، جنہیں مزید علاج یا جراحی کی ضرورت تھی، انہیں مختلف بڑے اسپتالوں میں مفت آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مفت آئی کیمپ میں آنکھوں کے انفیکشن اور مختلف امراض چشم کے علاج اور بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں مریضوں کو جامع طور پر آگاہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ آئی کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو مفت علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین