• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر میں ترک نژاد پولیس افسر پولیس چیف مقرر


امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیو پیٹرسن میں ایک ترک نژاد پولیس افسر کو شہر کا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا ہے، جس نے قرآن مجید پر حلف اٹھایا۔

نیو پیٹرسن کے اس نئے پولیس چیف کا نام ’ابراہیم بےقرا‘ ہے جو پہلے ترک نژاد مسلمان پولیس چیف ہوں گے۔

ان سے حلف اینڈرے سائغ نے لیا جو خود بھی پیٹرسن کے پہلے عرب نژاد امریکی میئر ہیں۔

بےقرا کا خاندان ترکی کے اِسکی شہر سے ترکِ وطن کر کے امریکی شہر پیٹرسن اس وقت آیا جب وہ بچے تھے۔

انہوں نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی اور رٹگرز یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق ان کی تنخواہ تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے ہوگی۔

تازہ ترین