• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بی جے پی نے رچایا

خالد محمود خالد

لاہور:…انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ 2020 کو متنازع بنانے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کا ڈرامہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے رچایا گیا اور اس سلسلے میں بھارتی پنجاب میں بی جے پی نے اپنی اتحادی سابق حکمران جماعت شرومنی اکالی دل کو استعمال کیا۔ 

بھارتی پنجاب میںشرومنی اکالی دل کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے دور حکومت کے صوبائی وزیر سکندر سنگھ ملوکا بار بار بیان دے رہے ہیں کہ پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کی جعلی ٹیم شرکت کر رہی ہے جب کہ بھارتی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن نے کسی کھلاڑی کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔ 

جنگ کو موصول ہونے والی دستاویز میں اس بات کا واضح ثبوت موجود ہے کہ پاکستان کو بھیجی جانے والی کھلاڑیوں کی فہرست خود بھارتی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن نے تیار کی جس پر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری امن پریت سنگھ ملہی نے دستخط کئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی طرف سے بھیجے جانے والے دعوت نامے کو قبول کرنے کا جوابی خط بھی انہوں نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور کو 28 نومبر 2019کو لکھا۔

بھارتی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کی طرف سے ملنے والے دعوت نامے کے بارے میں بھارتی پنجاب حکومت کو مطلع نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان جانے کے لئے پنجاب حکومت سے این او سی حاصل کیا۔

تازہ ترین