اسلام آباد( نمائندہ جنگ) بختاور بھٹو زرداری نے نیب کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیجے گئے نوٹس پر پیغام میں کہا کہ ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے۔
اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے، اٹھارہ ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے ، کشمیر ہارنے پر ، سانحہ اے پی ایس کے مجرم احسان اللہ احسان کے فرار سے پریشان ہے؟
کٹھ پتلی وزیراعظم صرف بلاول سے پریشان ہے۔ مہنگائی اور غربت کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل موقف پر پی ٹی آئی کے آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا۔
مجھے حیرانی ہے کہ آخر کب تک حقیقی مجرم مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کےکٹہرے میں آئیں ؟ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان، اس کی بہنیں، اس کی پوری کابینہ اور مشرف کا کب احتساب ہوگا؟