• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ٹیم کے نام پر پاکستان جانے والوں پر دھوکا دہی کے مقدمات قائم کئے جائیں گے، بھارتی وزیر کھیل پنجاب

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی پنجاب کے وزیر کھیل رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے کہا ہے کہ جو افراد کبڈی ٹیم کے نام پر پاکستان گئے ہیں ان کیخلاف دھوکا دہی کے الزام میں مقدمات قائم کئے جائیں گے۔ فون پر جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے والی کبڈی ٹیم کا پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ بطور وزیر کھیل ان سے نہ تو کبڈی ٹیم نے کسی قسم کی اجازت لی ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی ٹیم کو پاکستان جانے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی لندن میں ہوں، 16 فروری کو واپس چندی گڑھ پہنچوں گا ، اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی اور ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے بھارت کی قومی ٹیم کا نام استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھارتی قومی ٹیم کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین