• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اسٹیل مل سمیت قومی ادارےبیچنے کا فیصلہ کرلیا ،سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ترقی کا پہیہ رُک گیا،موجودہ حکومت نے کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا،حکومت کی جانب سے تقریروں کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے، حکومت نے قومی اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان میں سے ایک اسٹیل مل بھی ہے، آئی ایم ایف ہمارے قومی اثاثے بھی ہم سے چھیننا چاہتا ہے، ملک کا ترقی بجٹ 700ارب روپے ہے، حکومت اسے بھی خسارے کی نذر کرنا چاہتی ہے، گزشتہ 18ماہ میں 300سے زائد کارخانے بند ہوگئے۔ وہ نجی یونیورسٹی میں ”کرنٹ افیئر“ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن،خالد امین،زاہد عسکری و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین