اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار شاہدخاقان عباسی اور نارووال سپورٹس سٹی کیس میں گرفتار لیگی رہنما احسن اقبال کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر جواب کیلئے نیب کی طرف سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی ہے۔