لاہور (نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ بنانے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔ حکم امتناع کے مطابق حتمی فیصلہ تک گھر کو سابقہ حالت میں بحال کرنا پڑیگا اور کسی کو یہاں رہائش کی اجازت نہ ہوگی۔جسٹس شاہد بلال حسن نے تبسّم ڈار کی درخواست پر سماعت کی جس میں اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی کرنے سے روکا تھا لیکن احکامات کے باوجود پنجاب حکومت نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا۔ وکیل مصباح الحسن نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی ہے