• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15سے18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے ، مریم اورنگزیب

’15سے18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے‘، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15سے 18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم ہے، چینی کی درآمد و برآمد، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔

حکومتی سبسڈی پیکج پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی نااہلی ، نالائقی اور چوری ہے۔ مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نےغریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے غریب عوام اورتنخواہ دار طبقے کوآٹا‘چینی‘چاول ’دالیں‘  گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کے لیے 15سے 18ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو اشیائے خور و نوش ذخیرہ کرنے لیے 10 ارب روپے فوری طور پر جاری ہوں گے۔

تازہ ترین