• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، پڑوسی کے گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

میرپورخاص میں پڑوسی کے گھر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے ورثاء نے بیٹی کی موت کو خود کشی قرار دے کر کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

پولیس کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی محبوب بھرگڑی کی 16 سالہ بیٹی نادیہ کی پھندا لگی لاش پڑوسی رشتہ دار کے گھر سے ملی ہے ، لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔

متوفیہ کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگاری سے تنگ آکر شہر سے گاؤں واپس جانا چاہتا تھا لیکن بیٹی گاؤں جانے کو تیار نہیں تھی، اسی بات پر بیٹی ناراض ہو کر رشتہ دار کے گھر گئی تھی اور وہاں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین