• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں دولہے کا متنازع شہریت قانون کے خلاف انوکھا احتجاج

بھارت میں دولہے نے متنازع شہریت قانون کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالا میں دولہے نے اپنی شادی کے دن متنازع شہریت قانون کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہاجہ حسین نامی دولہا ہاتھ میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی اشتہار لیے اونٹ پر بیٹھ کر بارات لے آیا۔

بھارتی دولہے کے اِس احتجاج میں اُس کے ساتھ ایک بڑا ہجوم بھی تھا جس میں اُس کے دوست اور رشتے دار شامل تھے اور اِن تمام لوگوں نے بھی ہاتھوں میں احتجاجی اشتہار اُٹھائے ہوئے تھے جس پر انگریزی میں لکھا ہوا تھا کہ ’متنازع شہریت قانون نامنظور۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا 20 کلو میٹر دور سے اونٹ پر سوار ہوکر بارات لے کر آیا تھا اور اِس دوران پُورے راستے باراتیوں اور دولہے نے ہاتھ میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی اشتہار اُٹھائے ہوئے تھے۔

بھارتی دولہے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کے دن یہ احتجاج کرکے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ہے۔

بھارتی دولہے نے کہا کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو بھی حق مہر میں اِس آئین کی ایک کاپی دی ہے۔

دولہے نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اِس متنازع شہریت قانون کو مسترد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور یہ مظاہرے اب بھارت کی کئی ریاستوں میں پھیل گئے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین