• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سیالکوٹ سے آنے والی بارات سے فراڈ ہوگیا

سرگودھا: سیالکوٹ سے آنے والی بارات سے فراڈ ہوگیا


سیالکوٹ سے سرگودھا آنے والی بارات سے دلہن والوں نے فراڈ کردیا۔

سہرا سجائے 24 سالہ دولہا ذیشان اپنی دلہن لینے کے لیے 100سے زائد باراتیوں کو لے کر سرگودھا کی چٹھہ کالونی پہنچا۔

دلہن کے گھر بارات پہنچی تو اسے وہاں تالے لگے ملے، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ گھر بھی کسی اور کا ہے اور رہتا بھی کوئی اور ہے۔

دولہا باراتیوں کے ہمراہ سہرے سمیت مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے پہنچ گیا اور لڑکی والوں پر خرچے کے نام رقم ہتھیانے کا الزام لگادیا۔

دولہے کےو الد شوکت علی نے کہا ہے کہ بیٹے کا رشتہ سیالکوٹ میں رہنے والی دلہن کی بہن اور بہنوئی نے طے کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی وجہ سے دلہن والوں کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔

دولہے کے والد نے یہ بھی کہا کہ اب تمام رابطے منقطع ہیں، دلہن اور اس کے رشتے دار غائب ہیں۔

متاثرہ خاندان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے درخواست دیدی ہے۔

تازہ ترین