• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ: تیسرے روز آسٹریلیا، جرمنی اور بھارت کامیاب

کبڈی ورلڈکپ: تیسرے روز آسٹریلیا، جرمنی اور بھارت کامیاب


کبڈی ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے آزربائیجان کو ہرایا تو جرمنی نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ دن کے آخری میچ میں بھارت نے سیرالیون کو شکست دے دی۔

کل ایونٹ کے تین میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

پاکستان میں جاری کبڈی ورلڈکپ کے تیسرے دن بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں سب سے پہلے آسٹریلیا اور آزربائیجان کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں جانب سے پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ دکھائے لیکن کامیابی آسٹریلیا کے حصے میں آئی جس نے 24-53 اسکور سے فتح سمیٹی ۔

دوسرے میچ میں مقابلہ دو یورپی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جرمنی نے 28 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

دن کے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت کا مقابلہ سیرالیون سے ہوا، جس میں بھارت نے حریف ٹیم کو 18 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے شکست دی۔

ایونٹ کے اگلے دو دن ورلڈکپ میچز کی میزبانی فیصل آباد کرے گا۔

پہلے میچ میں آذربائیجان کا مقابلہ کینیڈا سے، دوسرے میچ میں ایران کا مقابلہ جرمنی سے اور تیسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ سیرالیون سے ہوگا۔

ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

تازہ ترین