سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لندن روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ لندن میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ لندن میں چوہدری نثار علی خان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔