• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبر زیدی بھاگ گئے اب حفیظ شیخ کی باری ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی بھاگ گئے اب مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے، یہ لوگ عوام کا خون پسینہ آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں گے۔

لاہور میں مختلف اضلاع کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پیارے ہی مہنگائی میں ملوث ہیں جن کو سزا دیئے بغیر انصاف ممکن نہیں، قوم آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے، آئی ایم ایف والے جون سے پہلے ہی نیا بجٹ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان دونوں کا گزارا نہیں ہوتا، قوم کو چاہیے ان دونوں کے لئے چندہ اکٹھاکرے، حکومت جس مافیا کی بات کررہی ہے اسی مافیا نے ہی حکومت پر سرمایہ کاری کی تھی جو سود سمیت واپس لے رہا ہے۔

تازہ ترین