کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی کراچی کے سپرد کردی، ایونٹ اگلے ماہ کراچی میں ہوگا۔ پچھلے سات سال کے دوران اس کھیل کی چھ سے زائد ٹیموں کی بندش کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور قومی مقابلوں میں ان کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے، ان میں یوبی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ، اے بی ایل، نیشنل بینک اور پی آئی اے جیسی اہم ٹیمیں شامل ہیں۔ 20 سے25 مارچ تک ہونے والےمقابلوں کے لئے اسلامیہ کلب کا انتخاب کیا گیا ہے،پاکستان واپڈا دونوں ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ مردوں میں 51 سالہ عاصم قریشی اور 41 سالہ شبنم بلال خواتین ایونٹ میں دفاعی چیمپئن ہیں۔