• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت قانون :پرویز مشرف ٹرائل کے اخراجات بتانے کا حکم

اسلام آباد (عمر چیمہ) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزارت قانون و انصاف سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف انتہائی غداری کے مقدمے میں آنے والے اخراجات کی تفصیل 10دنوں کے اندر مانگ لی ہے۔ ایک شہری کی جانب سے استغاثہ کے وکلاء اور ان کو ادا فیس کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ یہ حکم وزارت کی جانب سے مطلوبہ معلومات کی فراہمی سے انکار پر جاری کیا۔ وزارت انصاف نے معلومات کو خفیہ قرار دے کر معلومات دینے سے انکار کیا تھا۔ درخواست گزار مختار علی نے آر ٹی آئی قانون کے تحت ٹیکس دہندہ کی حیثیت سے یہ جاننا چاہا کہ مقدمے پر عوام کے ٹیکسوں سے کتنی رقم وزارت قانون و انصاف نے پرویز مشرف کے خلاف انتہائی غداری کے مقدمے میں خرچ کی۔ درخواست گزار کی حیرانی میں وزارت نے کہا کہ وہ ایسی انکوائریز کے لئے قابل مواخذہ نہیں ہے۔ اس سلسلے میں 1993کے کابینہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مندرجات بتائے یا وضاحت کئے بغیر وزارت نے معلومات کی فراہمی سے استثنیٰ کا دعویٰ کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات کو خفیہ قرار دے دیا گیا۔ گزشتہ سال ستمبر میں مختار احمد علی نے اپنے چار سوالات استغاثہ ارکان کی فہرست اور متعلقہ قانونی فرموں کی تفصیل اور انہیں فیس کے علاوہ سفری، قیام و طعام کے اخراجات اور استغاثہ ٹیم کے ہر رکن کو ادا فیس کا بریک اپ مانگا گیا۔
تازہ ترین