• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حمزہ شہباز اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے، لاہور ہائیکورت، درخواست ضمانت مسترد

حمزہ شہباز اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے


لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے یہ قرار دیتے ہوئے کہ حمزہ شہباز اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے ،حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کے الزام میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی دوسری درخواست ضمانت پر سماعت کی اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ نے اس سے پہلے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی لیکن منی لانڈرنگ کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے سے ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہوسکی۔ دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کے وکیل کو باور کرایا کہ وہ آمدن کے ذرائع کے بارے میں مطمئن نہیں کرسکے۔حمزہ شہباز کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے دلائل میں کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس منی لانڈرنگ کی چھان بین کا اختیار نہیں ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں سب کچھ ظاہر کر دیا ہے۔انکم ٹیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے، لارجر بنچ کے فیصلے کے تناظر میں حمزہ شہباز پر ان کا اطلاق نہیں ہوتا۔

تازہ ترین