• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے، ملک احمد خان

 ملک احمد خان کی جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے۔

ملک احمد خان نے اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں چیزوں پر اختلاف اور اتفاق رائے ہوتا ہے، احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو تحریک انصاف نے پروان چڑھایا ہے ۔

ملک احمد خان نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف مارچ میں پاکستان واپس آجائیں گے۔

انہوں نے ملک میں حالیہ مہنگائی کی لہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منہگائی پر اپوزیشن کی جانب سے اجلاس بلانے کی ریکارڈ ریکوزیشن آئیں ہیں، اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے چاہتے ہیں کہ منہگائی پرقابو پایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

تازہ ترین