آپ آف لائن ہیں
جمعرات15؍شعبان المعظم 1441ھ 9؍ اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یوٹیلٹی اسٹور پر چینی کتنے روپے کلو میں ملے گی؟

یوٹیلٹی اسٹور پر چینی کتنے روپے کلو میں ملے گی؟


یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کتنے روپے کلو میں دستیاب ہوں گی؟ حکومت کی جانب سے دو مختلف قیمتیں سامنے آگئیں۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی اور رمضان میں مزید 5 ارب دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ کے فیصلوں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو ہے۔

آج قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو بتائی ہے۔

حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی دو قیمتیں سامنے آنے سے صارفین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید