• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کیلئے تیاریاں

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کیلئے تیاریاں


ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تین میچز کے انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، ایونٹ کے میچز دیکھنے کے لیے ملتان کے لوگ بے تاب ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میلہ پہلی بار سج رہا ہے، میچز میں ملتان سلطان کی ٹیم کراچی کنگز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔

26 سے 29 فروری تک کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 33 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک میچ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز پہلی بار ملتان میں ہو رہے ہیں اور انٹرنیشنل پلیئرز بھی یہاں آئیں گے۔

شائقین کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے میچز کے لیے پہلے سے ٹکٹیں بک کروالی ہیں، فیملی کے ساتھ خوب انجوائے کریں گے، تفریح کا موقع ملے گا۔

اسٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، ڈے اینڈ نائٹ میچز کی سیکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم کی چار دیواری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 8 داخلی اور خارجی دروازوں پر 54 واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے۔

کرکٹ دیوانوں کا کہنا ہے کہ ملتان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ شہریوں کو بھرپور تفریح کا موقع بھی ملے گا۔

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین