• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب شاہد خاقان، احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کا مخالف

نیب شاہد خاقان، احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کا مخالف


قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کردی۔

نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی جائے گی۔

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے تحریری جواب بھی داخل کرادیا ہے۔

شاہد خاقان اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

تازہ ترین