• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی کی ٹیم جمعرات کی صبح لاہور پہنچے گی

ایم سی سی کی ٹیم جمعرات کی صبح لاہور پہنچے گی


میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم کمارسنگاکارا کی قیادت میں کل (جمعرات) صبح لاہور پہنچے گی، ایم سی سی کی ٹیم دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد سات روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی، ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ ٹیم کے کپتان کمارا سنگاکارا پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

کمارسنگاکارا گیارہ سال بعد پاکستان آ رہے ہیں، ایم سی سی کی ٹیم دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی، ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کی ٹیم کے درمیان ایک روزہ میچ 16 فروری کو ایچیسن کالج میں شیڈول ہے، ایم سی سی کی ٹیم 17 اور 19 فروری کو ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز ایچیسن کالج میں کھیلے گی۔

تازہ ترین