• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مدد کی ہدایت

وزیرا عظم عمران خان نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی مدد کی ہدایت کردی۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے دفتر خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو ہدایات دی ہیں کہ ووہان میں پھنسے ہوئے طلبہ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے مرض سے مشکلات میں گھرے ملک چین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے مشکل گھڑی میں چین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشکل اور امتحان کے اس وقت میں پاکستان چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ چین نے ہر مشکل اور آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہم بھی چین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

تازہ ترین