• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معاشی حا لات کہیں زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے، اسحاق ڈار

لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ابھی تک معاشی اشاریوں میں بہتری نہیں لا سکی جو لوگوں کی زندگیوں کے لئے اہم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا درحقیقت موجودہ حکومت کا ہر ا قدام مایوس کن حالت میں پاکستان کے محنت کش لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والا ہے ، اسحاق ڈار نے کہا ایک دہائی کے دوران حالات بدترین رہے اور اب شایدکہیں زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین