لاہور (نمائندہ جنگ ) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن اور وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل عابد ساقی نے پارلیمنٹ میں ارکان کے نامناسب جملوں اور شدیدرویوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ قومی امور پر تبادلہ خیال اور حل تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ نوجوان نسل منتخب نمائندوں کو اپنے قائد کی حیثیت سے دیکھتی اور طرز زندگی اپنانا سیکھتی ہے۔ پارلیمنٹ ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ساتھی ارکان کو کوسنے دئیے جائیں یا ان سے بدسلوکی کی جائے۔ ہمارے مسائل کا حل دوسروں کو صبر سے سننے اورپارلیمنٹ کے اندر صحت مند مباحثوں میں ہے۔