• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ناکامی کااعتراف کرکے اقتدارسے الگ ہو جائے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ناکامی کا اعتراف کرکے اقتدارسے الگ ہو جائے، وزیراعظم کے پیاروں کامافیا سب سے زیادہ خطرناک ہے، پیاروں کے احتساب تک معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک مافیاز کی گرفت میں ہے سب سے خطرناک پیاروں کا مافیا ہے ۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ دیہاتوں میں رہنے والی 70فیصد غریب آبادی کی یوٹیلیٹی اسٹورز تک پہنچ ہی نہیں۔حکومت کا ریلیف پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔مہنگائی کی وجہ سے کم عمر بچے اسکول چھوڑ کر محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔بہتر ہے حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے اقتدار سے الگ ہوجائے ۔
تازہ ترین