اسلام آ باد(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سراج الحق کا ایک سے زائد شادیوں اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے جعلی خط پھیلایا گیا ہے،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نےایف آئی اے سائبرکرائم میں حوالہ نمبر LHR 6170/20کیساتھ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے ایک سے زائد شادیوں اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے کوئی بھی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا، جعلی خط سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ، ذمہ داروں کے خلاف قانوئی کاروائی اورسوشل میڈیا سے متعلقہ جعلی مراسلہ فوری ہٹایا جائے، سوشل میڈیا پر کسی کو بھی ذاتی حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، جماعت اسلامی نے اپنے سوشل میڈیا ورکرز کیلئے ایک ضابطہ اخلاق بنا رکھا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے،اسی طرح تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو سوشل میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے۔