• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھادی گئی

کراچی، کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں لگی آگ بجھادی گئی


کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فائیو میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، ریسٹورنٹ کے اوپر رہائشی فلیٹس ہونے کے سبب افراتفری مچ گئی۔

ّآتشزدگی کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا، عمارت کے رہائشی اور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسٹورنٹ کا دروازہ توڑا اور پانی کا ٹینکر منگوا کر آگ بجھانا شروع کردی۔ بعد میں کے ایم سی کا فائر ٹینڈر پہنچ گیا تاہم کلفٹن کنٹونمنٹ کا فائر ٹینڈر نہ پہنچا، کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے باہر گیس کے سلینڈر بھی رکھے ہوئے تھے جس پر رہائشیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ یہ سلینڈر رہائشی افراد کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین