• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن لاسز پورے کرنے کیلئے پورے گائوں کوڈی ٹیکشن بل ڈال دئیے

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو اہلکاروں نے لائن لاسز پورے کرنے کے لئے پورے گائوں میںڈی ٹیکشن بل بھیج دئیے ، بل درست کرنے کے بجائے کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں، قصور کے نواحی گائوں روشن بھیلا کے مکینوں نےسنٹرل کمپلینٹ سیل میںدی گئی درخواست میں کہا کہ سب ڈویژن بہادر پورہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ نے لائن لاسز پورے کرنے کے لئے رواں مہینے پورے گائوں میں ڈی ٹیکشن بل بھیج دئیے ہیں ر وشن بھیلا کے مکینوںنے مطالبہ کیا کہ کنڈوں کے ذریعے ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایس ڈی او بہادر پورہ سب ڈویژن راشد محمود نے موقف میںکہا کہ عرفان کا قصور سٹی تبادلہ کر دیا ہے، مشکوک افراد کو ڈی ٹیکشن بل بھیجے گئے ، کسی صارف کو شکایت ہو تو بل درست کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین