• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 ایم سی سی کی ٹیم کمارسنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی


ایم سی سی کی ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی، ٹیم دورۂ پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہے، ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ ٹیم کے کپتان کمارا سنگاکارا پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

کمارسنگاکارا گیارہ سال بعد پاکستان آ ئے ہیں، ایم سی سی کی ٹیم دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی، ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کی ٹیم کے درمیان ایک روزہ میچ 16 فروری کو ایچیسن کالج میں شیڈول ہے، ایم سی سی کی ٹیم 17 اور 19 فروری کو ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز ایچیسن کالج میں کھیلے گی۔

تازہ ترین