• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ترین، خسرو بختیار کی مِلوں سے کتنی چینی اور آٹا نکلا ؟‘


ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا عمران مافیا نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لی؟ عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی مِلوں سے کتنی چینی اور آٹا نکلا ؟

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا اور چینی چوری کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا چور، کرپٹ ہےاس لئے رپورٹ سامنے نہیں لائی جا رہی ، عمران مافیا کو پتہ ہونا چاہئے اُن کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا جائے جہانگیر ترین ،خسرو بختیار نے سبسڈی لے کر کتنی چینی برآمد کی؟ جہانگیر ترین،خسرو بختیار کی ملوں میں چینی و آٹا ہے،اسلئے چینی کی درآمد پر پابندی لگائی۔

تازہ ترین