• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گھر ہے، ہمیشہ پیار ملا، سب سے پہلے آیا، ڈیرن سیمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ میں جس لیگ میں کھیلتا ہوں اپنی 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، ہم پشاور زلمی انفرادی پرفارمنس پر یقین نہیں رکھتے۔ بحیثیت ٹیم کھیلتے ہیں۔ وہ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ زلمی کی ٹیم جمعے کو کراچی میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔ ڈیرن سیمی نے اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس کی۔ بھرپور سیکورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم آیا ہوں۔ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھر جیسا ہے، میں نے اردو کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر رکھا ہوا ہے۔ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، اس کے لیے پرجوش ہوں، آپ دیکھ سکتے ہیں میں سب سے پہلے پاکستان آیا تھا اس ملک کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ پیار دیا ہے۔ پی ایس ایل کے لیے بیٹنگ میں بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں، میری ساری زندگی کرکٹ میں گزری ہے اس کھیل سے مجھے دلی لگائو ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سب کے لیے بہت معنی رکھتی ہے میں نے سب لیگ میں کھیلا سب کی الگ الگ کوالٹی ہے۔

تازہ ترین