• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم سی سی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

ایم سی سی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ کے تاریخی کلب ایم سی سی کی ٹیم48 سال بعد کمار سنگا کارا کی قیادت میںجمعرات کو لاہور پہنچ گئی۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا حصہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس واقعے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ منقطع ہوئی وہ مارچ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والا دہشت گرد حملہ تھا اور کمار سنگاکارا اس ٹیم کا حصہ تھے۔ اس واقعےکے ساڑھے 10 برس بعد سنگا کارا پاکستان آئے ہیں۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم جمعے کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ٹیم میں پی ایس ایل میں شامل فل سالٹ، سمیت پٹیل بھی موجود ہیں، جو ایک ایک میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایم سی سی کی ٹیم دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ایم سی سی نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔ ایک میچ قذافی اور تین میچ ایچیسن کالج میں ہوں گے۔

تازہ ترین