• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی ٹینس،ٹاپ سیڈ سویتلینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بنکاک (نیوز ایجنسیز) ٹاپ سیڈ یوکرین کی ایلینا سویتلینا نے کوالیفائر اسٹارم سینڈرز کو ہرا کر تھائی لینڈ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ چین کی تھرڈ سیڈڈ وانگ کیانگ بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پولش حریف کٹارزینا کاوا پر اسٹریٹ سیٹس میں ہاتھ صاف کیا۔ ادھر روس میں جاری سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹرافی مین نمبر تین سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے بیلجیم کی ایلیسن وان کو سخت مقابلے میں زیر کرلیا۔ انہوں نے لاسٹ ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میں سوئس ٹاپ سیڈڈ بلینڈا بنکک نے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے فرانسیسی حریف کھلاڑی فیونا فیرر اور فرانس کی اوسیانی ڈوڈن نے برطانوی فورتھ سیڈڈ یوہانا کونٹا کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
تازہ ترین