• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کےاطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا، ملک فیاض

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی عبدالحق کیمپس کے مرکزی دروازے کی از سر نو تعمیر میں ہر ممکن تعاون کریں گے، اردگرد موجود مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چئیر مین ڈی ایم سی ساوتھ ملک محمد فیاض نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں کیا۔نہوں نے فوری طو ری پر کیمپس کے ارد گرد ماحول کی صفائی، 300 پودے، کھاد، مٹی، ضروری اسٹریٹ لائٹیں اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔نیز اس موقع پر متعلقہ افسران کوموقع پر طلب کر کے کیمپس کے ارد گر دتجاوزات کو ختم کرنے اور سیورج کے نظام کو درست کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کے مرکزی دروازے کی تعمیر نو میں تعاون کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہ عبدالحق کیمپس کے ارد گرد کی سڑکوں کی استر کاری اور دیگر سہولتوں کے لیے ٹینڈر منظور ہو چکا ہے۔ جلد کام کا آغاز ہو جائے گا، اسٹریٹ لائٹس نصب کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کیمپس کے مزار کے ارد گرد تجاوزات اور کچرہ قابل برداشت نہیں ہے۔ ایمبولینسوں کے لیے مناسب انتظام کی جارہا ہے۔ اس موقع پر چئیر مین یو سی12 حبیب حسن، ڈاکٹر عرفان عزیز،گ ڈاکٹر اصغر علی دشتی، ڈاکٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر کمال جامڑو، فاروق کھتری، نجم العارفین، سید اقبال نقوی، پروفیسر شاہین قادری، کیمپس انچارج عبدالحق کیمپس ریاض میمن اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین