• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی اضافہ شدہ پنشن وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادا کی جائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی اضافہ شدہ پنشن کی ادائیگی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کی جائے گی اور اس کا اطلاق جنوری2020سے ہوگا۔ ای او بی آئی کے ترجمان اسرار ایوبی نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے 12دسمبر 2019 کو ای او بی آئی پنشن کی ماہانہ رقم6,500 روپے سے بڑھاکر 8,500/-روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے عنقریب ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری کے بعد اسے وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا، پھر کابینہ کی منظوری کے بعد اضافہ شدہ پنشن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
تازہ ترین