• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر بھارتی کو ہندی آنی چاہیے، کا جملہ کہنا کرکٹ مبصر کو مہنگا پڑگیا

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کرناٹکا اور بارودا کے درمیان ہونے والی رانجی ٹرافی میچ کے دوران کرکٹ مبصر کو ہر بھارتی کو ہندی آنی چاہیے کا جملہ کہنا مہنگا پڑ گیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیخلاف تنقید ہونے لگی، کمنٹیٹر راجندر امرناتھ کا کہنا تھا کہ ہر بھارتی کو ہندی آنی چاہیے،یہ ہماری مادری زبان ہے اور اس سے بڑی کوئی زبان نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر تنقید ہونے کے بعد امرناتھ کاکہنا تھا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا اور میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو اس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

تازہ ترین