• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، چوہدری نثار (ڈمی) کی ”خبرناک“ آمد، پی ایس ایل کے جنرل منیجر کا ”جیوسوپر“ کو انٹرویو

کراچی (جنگ نیوز) چوہدری نثار (ڈمی) ، ملک محمد اعظم اور نیلم حیات جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کھانے اور گانے کے ہی لیڈر ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں ملکی مفاد میں وزیراعظم بھی لگ سکتا ہوں۔ مزاح سے بھر پور شو میں جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”ولیمے پر دولہا کی بیوی کے ہاتھوں دُھلائی، شہد کی مکھیوں کو نشے کی لت ، عارف علوی اور زرداری میں مشترکہ اقدار، چوہدری نثار کی سیٹ پر بلی کے بچے اور فردوس آپا صرف مریم اورنگزیب کیلئے“ شامل ہیں۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ ٭ پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے جاری ”پاکستان سپر لیگ “ سیزن فائیو کی رنگا رنگ نشریات میں جمعہ کو بھی شائقین کرکٹ کیلئے بہترین شوز پیش کئے جائیں گے۔ پروگرام ”اسپیڈ ٹیسٹ“ رات 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا ۔ پاکستان سپر لیگ کے جنرل منیجر شعیب نوید پروگرام ”پی ایس ایل اسپیشل“ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ شعیب نوید کی خصوصی گفتگو رات ساڑھے 9 بجے نشر ہوگی۔

تازہ ترین