• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PFUJ نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا حکومتی منصوبہ مسترد کردیا

اسلام آباد ( جنگ نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے بنائے گئے منصوبے کو یکسر مسترد کردیا ہے، پی ایف یو جے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیس بک، ٹوٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کےلئے بنایا گیا منصوبہ آئین کے آرٹیکل 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے،پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذالفقارجنرل سیکریٹری ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ جب سے موجودہ حکومت عمل میں آئی ہے کسی نہ کسی طرح عوام کی آواز بند کرنے اور میڈیا پر دباؤ بڑھتا جارہاہے، یہ تمام رجہانات ڈکٹیٹر شپ کی علامات ہیں اور یہ کہ حکومت تنقید نہیں سننا چاہتی، حکومت کی وجہ سے میڈیا گروپ پر ہر طرح کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے، اور یہ کہ کئی منصوبے بشمول سوشل میڈیا پر قدغن سمیت معاملات میں پارلیمنٹ کوبائی پاس کررہی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ پارلیمنٹ کی حکومت کی نظر میں کیا اہمیت ہے۔
تازہ ترین