• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ویلنٹائن،پھولوں کی بہار،عوام تحائف کی خریداری میں مصروف

کراچی(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں ویلنٹائن کے سبب ہر طرف پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور عوام تحائف کی خریداری میں مصروف ہے۔ تین سال قبل سزائوں کے خوف کی وجہ سے ریستوران مالکان سالگرہ اور دیگر تقاریب پر بھی پابندی لگادیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جہاں ہر طرف دل اور پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں کبھی حرام سمجھا جانے والا ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے۔ جہاں ہرکوئی اپنے محبوب کے لیے مختلف تحائف کی خریداری میں مصروف ہے۔ تین سال قبل یہ سوچنا بھی محال تھا کہ سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے آزادی کے ساتھ منایا جاسکے گا، کیوں کہ وہاں اس پر سخت سزائیں نافذ تھیں۔ مگر پھر بھی لوگ چھپ چھپ کر ویلنٹائن ڈے مانتے تھے۔ خوف کا یہ عالم تھا کہ 14 فروری کے روز ریستوران مالکان سالگرہ اور دیگر تقاریب کے انعقاد پر بھی پابندی لگادیتےتھے کیوں کہ انہیں گرفتاری اور ریستوران پر پانبدی کا خوف ہوتا تھا۔
تازہ ترین