• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی مقدونیہ میں درجنوں افغان اور پاکستانی پکڑے گئے

کراچی (نیوزڈیسک)شمالی مقدونیہ میں درجنوں افغان اور پاکستانی پکڑے گئے،شمالی مقدونیہ کے میڈیا کے مطابق یونان سے غیر قانونی طور پر شمالی مقدونیہ کی حدود میں آنے والے ان غیر ملکیوں میں سے 37 افغان، 12 پاکستانی، دو بھارتی اور ایک مصری شہری تھا۔تفصیلات کے مطابق شمالی مقدونیہ میں حکام نے یونان سے غیر قانونی آنے والے ترپن پناہ گزینوں کو پکڑ لیا ہے۔ یہ افراد ایک منی وین میں چھپ کر جرمنی اور دیگر شمالی یورپی ممالک کی جانب روانہ تھے۔یہ واقعہ بدھ بارہ فروری کی شام یونان کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق شمالی مقدونیہ کے شہر سترومیتسا کے قریب ایک شاہراہ پر ایک منی وین کو پولیس نے روک کر تلاشی لی تو اس چھوٹی سی وین میں 53 غیر ملکی چھپے ہوئے ملے۔
تازہ ترین