• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایک عالم نے کہا منشیات حافظہ تیز کرتی ہے، شہریار آفریدی، جھوٹ بول رہے ہیں، اسعد محمود

ایک عالم نے کہا منشیات حافظہ تیز کرتی ہے، شہریار آفریدی


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران دینی مدارس میں منشیات کے استعمال کے بارے میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آ فریدی کے ریمارکس پر متحدہ مجلس عمل کےارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر شدید احتجاج اورشورشرابہ کیا تاہم وزیر تعلیم شفقت محمود نے دینی مدارس کی خدمات کا اعتراف کرکے معاملہ سنبھال لیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ایک خبر آئی ہے کہ ایک مدرسے پر چھاپہ ماراگیا تو پتہ چلا کہ ایک عالم نے بچوں سے یہ کہا کہ حافظہ تیز کرنے کیلئے منشیات کا ستعمال کریں۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ایک مرتبہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان میں کہا تھا کہ دوفی صد مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں لیکن وہ بھی ثبوت نہیں دے سکے۔

تازہ ترین