• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کی رخصت کے باعث سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی سماعت کے دوران شریک ملزمان سابق پی آئی او سلیم بیگ اور انعام اکبر عدالت پیش ہوئے ، بعدازاں یوسف رضا گیلانی بھی عدالت پیش ہوگئے اور اپنی حاضری لگوائی اس موقع پر انہوں نے عدالتی عملہ سے کہاکہ ان کے بیٹے کی شادی ہے میرا پیش ہونا مشکل ہے،اس لئے 15یا16 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں جس پر انہیں بتایاگیاکہ تاریخ دی جاچکی ہے اور اب اسے تبدیل کرنامشکل ہے اس موقع پر وکیل امجد قریشی اورارشدتبریز نے یوسف رضا گیلانی سے کہاکہ آپ کو استثنیٰ حاصل ہے اور آپ کی جگہ وکیل پیش ہوتاہے اس پر یوسف رضا گیلانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ استثنیٰ تو حاصل ہے لیکن ہر پیشی پر میڈیا میں چل جاتاہے کہ یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوئے اسی لئے آج بھی آیا ہوں۔
تازہ ترین