• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ انٹرنیشنل حق چار یار کانفرس کل بریڈ فورڈ میں منعقد ہوگی

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) سنی جمعیت عوام برطانیہ کے زیر اہتمام 19ویں عظیم الشان سالانہ انٹرنیشنل حق چار یار کانفرس کل بریڈ فورڈ میں منعقد ہوگی۔ برطانیہ کے ہر شہر سے عاشقان رسول کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچیں گے، حق چار یار کانفرنس میں علامہ حافظ عقیل جلالی اولڈھم، کاونٹری سے علامہ نبیل افضل عرفانی، ہیکمنڈ وائیک دارالعرفان غوثیہ کے خطیب مولانا حافظ محمد عبدالرشید عرفانی، ڈڈلی سے مولانا عرفان عرفانی، علامہ حافظ محمد مسعود، مولانا بشیر چشتی، ویکفیلڈ سے ہی مولانا قاری محمد عمر عاصم، حافظ مولانا محمد فاروق، شفیلڈ سے خطیب مولانا حافظ مبارک حسین، حافظ وقار احمد، حاجی صوفی محمد اقبال، پیر سید طاہر حسین شاہ، خلیفہ حافظ محمد اسد ایاز عرفانی، خلیفہ فیصل ایاز عرفانی، خلیفہ منیر حسین عرفانی نیو کاسل، حافظ امجد حسین ڈیوز بری، ہڈرز فیلڈ سے حافظ اورنگزیب، مولانا حافظ عاطف جبار، حافظ محمد سہیل برمنگھم، ناصر عرفانی برمنگھم، محمد عثمان ہیلی فیکس، محمد عرفان لندن، حافظ محمد اسماعیل، حافظ محمد اظہر عرفانی، محمد شجاعت، محمد یامین، حافظ محمد تجارب، صوفی فرخ اقبال نیوکاسل سے شرکت کریں گے۔ محمد عرفان عرفانی، محمد فیضان عرفانی، محمد عامر عرفانی، قاری عبدالباسط، صوفی ظہیر احمد، محمد شاہد، مولانا ساجد شامی حجتہ السلام کی قیادت میں قافلوں کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ حجتہ الاسلام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی کی صدارت اور پیر سید ازکیٰ جلال الدین مشہدی موسوی کی نگرانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں پیر صوفی ریاض احمد اسلمی، پیر سید جواد حیدر شاہ، پیر سید نعمت علی شاہ بخاری، پیر سید سلطان شاہ ،علامہ پیر سید غلام دستگیر شاہ، پیر سید عرفانی میاں، پیر سید محسن محبوب شاہ، سید فیصل عباس، صاحبزادہ عبدالقادر شاہ گیلانی، علامہ قاری طیب نقشبندی مفتی واجد اقبال اور دیگر مقامی علماء و مشائخ اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔
تازہ ترین