• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، عرب گل ملاگوری

برسلز (عظیم ڈار) پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملا گوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ سے ہی مثالی اور مضبوط رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات حکومتوں کی تبدیلی اور خطے کے حالات اور اتار چڑھاؤ سے بالاتر ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل اسلامی بھائی چارے کی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔عرب گل نے کہا ہے کہ ترکی نے پاکستان کی عالمی سطح پر نہ صرف حمایت کی بلکہ ہر فورم پر بے لوث آواز اٹھائی اور خصوصًا پاک انڈیا تعلقات اور مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر ترکی نے جس جرات اور ایمان کی طاقت سے پاکستان کا ساتھ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اور مذید بہتر ہونے کی نوید قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام آنکھیں بچھائے اپنے محبوب مہمان کی منتظر ہیں اور ترک صدر کا دورہ بلا شبہ نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی ممالک کی ترقی,خوشحالی اور مضبوطی کا باعث بنے گا۔
تازہ ترین