• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1488 ہوگئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے


چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے۔ آج بھی جان لیوا وائرس نے مزید 116 افراد کو زندگی سے محروم کردیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1488ہوگئی۔

گزشتہ سال دسمبر سے منظر عام پر آنے والی اس بیماری سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے۔

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔

یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔

تازہ ترین