آپ آف لائن ہیں
ہفتہ10؍شعبان المعظم 1441ھ4؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مخبری کے شبے میں ایک شخص کے کان کاٹ دئیے

پاکپتن میں پولیس کو مخبری کے شبے میں 5 افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کے دوران اس کے کان کاٹ دیئے گئے۔

پاکپتن پولیس کے مطابق کان کاٹنے کا واقعہ چک 6 کے میں پیش آیا، ملزم شعبان وغیرہ رات ساڑھے گیارہ بجے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے تشدد کر کے ایک شخص کے دانت توڑ ڈالے اور کان بھی کاٹ دیئے۔

زخمی منظوراحمد نے پولیس کو بیان کے دوران بتایا کہ 5 افراد نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزموں نے چاقو سے منظور کے کان کاٹے، ملزموں کوشبہ تھا کہ میں نے ان کی پولیس کو مخبری کی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق مفرور ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید