• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں خواتین کے حقوق جائیداد کے نفاذ کا بل منظور

سینیٹ میں خواتین کے حقوق جائیداد کے نفاذ کا بل منظور


سینیٹ نے خواتین کے حقوق جائیداد کے نفاذ کا بل منظور کر لیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کے حق سے محروم کوئی بھی خاتون محتسب کے پاس شکایت دائر کرسکےگی۔

سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ خواتین کوفراڈ اور جعل سازی کے ذریعے جائیداد کی ملکیت سے محروم کیا جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ خاتون کے جائیداد کی ملکیت کے حق کو تحفظ دیا جائے۔

سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کے مطابق خواتین کی شکایت کے جائزے کے بعد محتسب تحقیقات کے لیے درخواست متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے سپرد کرے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر 15 روز کے اندر رپورٹ محتسب کو جمع کرائے گا جبکہ محتسب شکایت موصول ہونے کے 60 دن کے اندر سماعت کرے گا اور فیصلہ سنائے گا۔

سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کے مطابق محتسب متعلقہ پولیس اسٹیشن کو احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت دے گا اور مزید تحقیقات کے لیے محتسب ریفرنس بناکر اسے سول کورٹ میں دائر کرے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ اگرخاتون کی جائیداد پر ملکیت سے متعلق معاملہ عدالت میں ہو تو محتسب میں شکایت درج کرےگی جبکہ محتسب ملکیت کے معاملے پر خود بھی کارروائی کا آغاز کرنے کا اختیار رکھتاہے۔

خواتین کے حقوق جائیداد سے متعلق بل میں کہا گیا ہے کہ محتسب معاملے پر رپورٹ عدالت کو پیش کرے گا جس میں عدالت کارروائی کو ختم کرنے یا روکنے کی سفارش کرےگی۔

تازہ ترین